کامران اکمل کاعمر اکمل کو ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ

اگر عمر اکمل جرمانہ ادا نہیں کرسکتے تو پی سی بی میرے پی ایس ایل ریٹینر میں سے کاٹ لے: وکٹ کیپر بلے باز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 10 مئی 2021 15:50

کامران اکمل کاعمر اکمل کو ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل کرنے کا مطالبہ
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 مئی 2021ء ) پاکستان کے وکٹ کیپر بلے باز کامران اکمل کا خیال ہے کہ مڈل آرڈر بیٹسمین عمر اکمل جو ان کے چھوٹے بھائی بھی ہیں ، کو قومی مڈل آرڈر میں مستند پاور ہٹرز کی کمی کو دیکھتے ہوئے پاکستانی ٹی ٹونٹی ٹیم میں شامل کیا جانا چاہئے ۔ عمراکمل نے حال ہی میں فکسنگ کے بارے میں اطلاع دینے میں ناکامی پر 12 ماہ کی پابندی کی سزا مکمل کی ہے اور وہ پی سی بی اینٹی کرپشن کوڈ کے بحالی کے پروگرام کے تحت 4،250،000 روپے کا جرمانہ جمع کروانے کے بعد ایک بار پھر قومی ٹیم کی نمائندگی کے اہل ہوجائیں گے۔

ایک خصوصی انٹرویو میں کامران اکمل نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کو جلد از جلد عمراکمل کی بحالی کا عمل شروع کرنا چاہئے۔ ان کا کہنا تھا کہ عمر اکمل کو بھی منتخب کیا جاسکتا ہے ، ان کا معاملہ اور سزا بھی اب ختم ہوگئی ہے۔

(جاری ہے)

پی سی بی کو اعلی کارکردگی والے کیمپ میں عمر اکمل کے ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے جیسا کہ یہ دوسرے کھلاڑیوں کے ساتھ ہوتا ہے اور اسے ڈومیسٹک کرکٹ اور اگلی پی ایس ایل کی تیاری میں مدد کرنی چاہیئے، اگر عمر اکمل جرمانہ ادا نہیں کرسکتے تو میں نے پی سی بی سے کہا ہے کہ وہ میرے پی ایس ایل ریٹینر میں سے عمر اکمل کا جرمانہ کاٹ لے ۔

39 سالہ وکٹ کیپر بلے باز نے تجربہ کار آل راؤنڈر شعیب ملک اور عماد وسیم کی پاکستان لائن اپ میں شمولیت پر زور دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سلیکٹرز تجربات کرنے سے تھک چکے ہیں لیکن پھر بھی نہیں رک رہے ، پاکستان ٹیم کو ٹی 20 کرکٹ میں مڈل آرڈر میں شعیب ملک کے تجربے کی ضرورت ہے ،عماد وسیم آرام چاہتا تھا اور آپ نے اسے چھوڑ دیا ، آپ نے ایسا کیوں کیا؟ ۔

پشاور زلمی کھلاڑی نے امید ظاہر کی کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے سیزن کے باقی چھ میچ جون 2021ء میں مکمل ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ بورڈ نے پچھلی بار بھی اچھے انتظامات کیے تھے لیکن انہیں اس میں مزید بہتری لانے کی ضرورت ہے۔ بحیثیت کھلاڑی ذمہ داری مجھ پر عائد ہوتی ہے اور اسی طرح دوسرے کرکٹرز کے ساتھ۔ ہمیں ایس او پیز پر عمل کرنے کی ضرورت ہے کیونکہ یہ واقعی اہم ہے کہ پی ایس ایل جون میں ختم ہوجائے کیونکہ اس کے بعد ونڈو دستیاب نہیں ہے۔
وقت اشاعت : 10/05/2021 - 15:50:51

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :