کامران اکمل چھوٹے بھائی کا جرمانہ ادا کرنے کو تیار

کرکٹ بورڈ پی ایس ایل فیس سے عمر اکمل کے جرمانے کے ساڑھے 42 لاکھ روپے کاٹ لے :وکٹ کیپر بلے باز کی درخواست

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 10 مئی 2021 17:55

کامران اکمل چھوٹے بھائی کا جرمانہ ادا کرنے کو تیار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 10 مئی 2021ء ) سابق قومی وکٹ کیپر کامران اکمل نے اپنے چھوٹے بھائی عمر اکمل کے بحالی پروگرام کیلئے ساڑھے 42 لاکھ روپے جرمانہ ادا کرنے کی پیشکش کر دی ۔ گزشتہ روز انہوں نے کہا کہ وہ اپنی پاکستان سپر لیگ کی اپنی فیس سے عمر اکمل کا جرمانہ دینے کو تیار ہیں ۔ واضح رہے کہ عمر اکمل نے پی سی بی سے اپیل کی تھی کہ ان کے جرمانے کی قسطیں کر دی جائیں کیونکہ وہ اس وقت مالی طور پر اتنے مستحکم نہیں ہیں کہ جرمانہ اکٹھے ادا کر سکیں۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے ان کی اپیل مسترد کر تے ہوئے جرمانہ ادا کرنے کی ہدایت کی اور متنبہ کیا کہ اگر انہوں نے رقم جمع نہیں کرائی تو وہ مسابقتی کرکٹ میں واپسی کیلئے بحالی پروگرام میں شرکت نہیں کر سکیں گے ۔ اس حوالے سے کامران اکمل کا کہنا ہے کہ وہ وہ بورڈ سے درخواست کرتے ہیں کہ ان کی پی ایس ایل فیس سے جرمانہ کی رقم کاٹ لی جائے ۔ انہوں نے کہا کہ پیسے کو ایشو نہیں بنانا چاہئے اور وہ جرمانہ ادا کرنے کی ذمہ داری لیتے ہیں اور ویسے بھی جب عمر اکمل کی کرکٹ میں واپسی ہو گی تو ان کی میچ فیس بھی تو بورڈ سے آئے گی ۔                                                                                       
وقت اشاعت : 10/05/2021 - 17:55:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :