قومی ٹیم کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ زمبابوے روانہ

پیر 10 مئی 2021 22:51

قومی ٹیم کو وطن واپس لانے کیلئے پی آئی اے کا خصوصی طیارہ زمبابوے روانہ
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 10 مئی2021ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کو سیریز مکمل ہونے کے بعد اب زمبابوے سے وطن واپس لانے کے لیے قومی ایئرلائنز (پی آئی ای) کا خصوصی طیارہ زمبابوے روانہ ہوگیا۔

(جاری ہے)

ترجمان پی آئی اے کے مطابق لاہور سے خصوصی پرواز پی کے 6721 ہرارے کے لیے روانہ ہوئی،یہ بوئنگ 777 طیارہ قومی ٹیم کے کھلاڑیوں اور آفیشلز کو لیکر بدھ کو لاہور پہنچے گا۔خیال رہے کہ واپسی پر کرکٹ ٹیم کو 7 سے 10 دن تک اپنے گھروں پر لازمی قرنطینہ کرنا ہوگا۔
وقت اشاعت : 10/05/2021 - 22:51:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :