لکی مروت سے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخوا کے مایہ ناز فٹبالر نوید خان کے علاج کے لئے امدادی مہم شروع کردی گئی

منگل 11 مئی 2021 12:55

لکی مروت سے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخوا کے مایہ ناز فٹبالر نوید خان کے علاج کے لئے امدادی مہم شروع کردی گئی
لکی مروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2021ء) لکی مروت سے تعلق رکھنے والے خیبر پختونخوا کے مایہ ناز فٹبالر نوید خان کے علاج کے لئے امدادی مہم شروع کردی گئی۔

(جاری ہے)

کاروان کلب لکی مروت کی طرف سے کھیلنے والے فٹ بال کے سٹار پلیئر نوید خان اسلام آباد کے ایک نجی ہسپتال میں زیر علاج ہیں اور بتایا جاتا ہے کہ انہیں پلیٹ لیٹس کی کمی کا عارضہ لاحق ہے، ڈاکٹروں نے ان کے علاج اور آپریشن پر آنے والا تخمینہ60لاکھ روپے لگایا ہے ۔

وہ ایک غریب خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جس کے لئے اتنی بڑی رقم کا بندوبست کرنا ناممکن ہے ۔لکی مروت کے کھلاڑیوں اور سماجی تنظیموں نے نوید خان کے علاج کے لئے امدادی مہم شروع کرتے ہوئے حکومت، صوبائی وزیر سماجی بہبود ڈاکٹر ہشام انعام اللہ خان اور دیگر مخیر اداروں اور افراد سے مالی تعاون کی اپیل کی ہے۔
وقت اشاعت : 11/05/2021 - 12:55:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :