مسٹر ANFسندھ باڈی بلڈنگ چمپئن شپ (آج) ہو گی،بریگیڈیئر محمد ابو زر

پیر 23 جون 2014 22:26

کراچی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 23جون 2014ء) منشیات کے خلاف عوامی شعور کو بیدار کرنے کیلئے اینٹی نارکوٹکس فورس سندھ کے زیر اہتمام "مسٹر ANFسندھ باڈی بلڈنگ چیمپین شپ "2014کل 24جون بروز منگل کو ہو گی۔یہ بات آجANFسندھ کے فورس کمانڈر بریگیڈیئر محمد ابو زر نے ایک خصوصی بریفنگ میں بتائی ۔اس موقع پر چیمپین شپ کے چیف آرگنائیزر ملک کلیم احمد اعوان بھی موجود تھے۔

کلیم اعوان نے بتایا کہ یہ چیمپین چپ بی اما ں پبلک پارک نارتھ کراچی نزد ناگن چورنگی پر منعقد ہوگی جو شام سات بجے سے رات دس بجے تک جاری رہے گی۔

(جاری ہے)

چیمپین شپ میں تین گروپ رکھے گئے ہیں اور نئی اخترا کے ساتھ صرف سینیئر اور جونیئر گروپ رکھے گئے ہیں(بغیر کسی وزن کے )اور ایک گروپ ابتدائی اسٹیٹس کا بھی ہے جن میں نئی سیکھنے والوں کے لیئے مقابلے رکھے گئے ہیں ۔

ان تینوں گروپس میں ابتدائی تین پوزیشن حاصل کرنے والے باڈی بلڈرز میں بلترتیب تین تین ہزار رروپے ، دو دو ہزار روپے اور ایک ایک ہزار روپے نقد انعام کے علاوہ بیش قیمت گولڈن ٹرافیاں، گولڈ میڈل اور سرٹیفیکٹ تقسیم کئے جائیں گے۔اور انہی میں سے سینیئر اور جونیئر گروپ میں سے مسٹر سینیئر ANFسندھ اورمسٹر جونیئرANFسندھ کا انتخاب عمل میں آئے گا۔

وقت اشاعت : 23/06/2014 - 22:26:29