پاکستان والی بال فیڈریشن کی بھی دیگر کھیلوں کی طرح تمام سرگرمیاں معطل

منگل 11 مئی 2021 13:32

پاکستان والی بال فیڈریشن کی بھی دیگر کھیلوں کی طرح تمام سرگرمیاں معطل
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2021ء) ملک میں پاکستان والی بال فیڈریشن کی بھی دیگر کھیلوں کی طرح تمام سرگرمیاں معطل ہیں۔

(جاری ہے)

گذشتہ روز پاکستان والی بال فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل انجینئر شاہ نعیم ظفر نے بتایاکہ پاکستان والی بال فیڈریشن نے قومی مینز والی بال چیمپیئن شپ کراچی میں اور قومی ویمنز چمپئن شپ لاہور میں منعقد کروانے کا اعلان کیا تھا تاہم ملک میں کرونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر شروع ہونے کے باعث پاکستان والی بال فیڈریشن نے بھی اپنی تمام سرگرمیاں معطل کردی ہیں۔ کیونکہ والی کی انٹرنیشنل سطح پر بھی سرگرمیاں معطل ہیں۔ کرونا وائرس کی وبا ختم ہوتے ہی اپاکستان والی بال فیڈریشن آئندہ کی سرگرمیاں منعقد کروانے کا اعلان کرے گی۔
وقت اشاعت : 11/05/2021 - 13:32:07

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :