کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر دل خوشی سے جھوم جاتا ہے، فواد چوہدری

منگل 11 مئی 2021 19:30

کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر دل خوشی سے جھوم جاتا ہے، فواد چوہدری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2021ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے قومی کرکٹ ٹیم کی مسلسل کامیابیوں پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم کی تعریف کی ہے ۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں کہا کہ ’مسلسل دوسری سیریز جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم کو مبارک۔

(جاری ہے)

‘ وفاقی وزیر نے کہا کہ کرکٹ پاکستان کے تمام لوگوں کو جوڑتی ہے اس لیے کرکٹ ٹیم کی کامیابی پر ہر پاکستانی کادل خوشی سے جھومتا ہے۔

انہوں نے لکھا کہ بابر اعظم آپ کا اور لڑکوں کا شکریہ کہ کورونا کی اس گھٹن میں آپ نے ہمارے دلوں کو خوشی سے معمور کیا۔وفاقی وزیر نے امید ظاہر کرتے ہوئے دعا کی کہ خدا کرے یہ سلسلہ جاری رہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان نے زمبابوے کے خلاف وائٹ واش مکمل کرتے ہوئے ٹیسٹ سیریز دو صفر سے اپنے نام کی تھی، گرین کیپس نے میچ ایک اننگز اور 147رنز سے ا پنے نام کرلیا۔ میچ کا فیصلہ چوتھے دن ہوا۔
وقت اشاعت : 11/05/2021 - 19:30:01

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :