کرکٹ کلب رجسٹریشن کیلئے ڈیڈ لائن میں 21 جون تک توسیع

منگل 11 مئی 2021 20:20

کرکٹ کلب رجسٹریشن کیلئے ڈیڈ لائن میں 21 جون تک توسیع
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 11 مئی2021ء) پی سی بی نے کرکٹ کلب رجسٹریشن میں متعلقہ معلومات اور دستاویزات کی فراہمی کے لئے ڈیڈ لائن میں 21 جون تک توسیع کردی ۔ ترجمان کے مطابق پی سی بی نے عید تعطیلات اور لاک ڈاو ن کے باعث کلبز کے صدور کی درخواست پر ڈیڈ لائن میں توسیع کی۔

(جاری ہے)

تمام کلبز کے صدور کو ممبرشپ اور کھلاڑیوں کی کٹیگریز سے متعلق معلومات اور دستاویزات پی سی بی کو فراہم کرنی ہیں ۔

درخواست گزار کامیاب کلبز کے صدور کو معلومات فراہمی کے لئے آن لائن لنک ای میل کیا جاچکا ہے ۔ابتدائی طور پر تمام صدور کو اپنے کلب کے کھلاڑیوں اور ممبر شپ سے متعلق معلومات 20 مئی تک جمع کروانی تھی ۔پی سی بی نے آئین 2019 کے تحت ملک بھر کے کرکٹ کلبز کی رجسٹریشن کا عمل شروع کررکھا ہے۔رجسٹریشن کے پہلے مرحلے میں پی سی بی کو ملک بھر سے 3989 درخواستیں موصول ہوئی تھیں۔
وقت اشاعت : 11/05/2021 - 20:20:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :