مجھ پر تنقید کرنے والے اپنا خون جلاتے رہیں مجھے فرق نہیں پڑتا، مصباح الحق

پاکستان ٹیم درست سمت کی جانب گامزن ہے،مڈل آرڈر مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے،گفتگو

منگل 11 مئی 2021 23:49

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 11 مئی2021ء) پاکستان کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ مصباح الحق نے کہا ہے کہ مجھ پر تنقید کرنے والے اپنا خون جلاتے رہیں، مجھے فرق نہیں پڑتا۔ جنوبی افریقہ اور زمبابوے کے کامیاب دورے کے بعد ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ جنوبی افریقہ کی کنڈیشنز میں کامیابی آسان نہیں ہوتی۔انھوں نے کہا کہ وائٹ بال کرکٹ میں مسائل سامنے آئے ہیں۔

ہیڈ کوچ نے اسی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ مستقبل میں وائٹ بال کی بڑی اہم سیریز ہیں۔

(جاری ہے)

ٹیم میں مڈل آرڈر کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے مصباح الحق نے کہا کہ مڈل آرڈر مزید بہتر بنانے کی ضرورت ہے۔مصباح الحق کا کہنا تھا کہ خوشی ہے کہ پاکستان ٹیم درست سمت کی جانب گامزن ہے۔انھوں نے انگلینڈ کے خلاف سیریز کو اہمیت دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز ورلڈکپ کی تیاری کا حصہ ہوگی۔ہیڈکوچ نے کہا کہ یہ تاثر غلط ہے کہ دورے کے دوران نوجوانوں کو موقع نہیں دیا گیا۔مصباح الحق نے کہا کہ مجھ پر تنقید کرنے والے اپنا خون جلاتے رہیں مجھے فرق نہیں پڑتا، تنقید کرنے والوں کے لیے دعا ہی کرسکتا ہوں۔
وقت اشاعت : 11/05/2021 - 23:49:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :