جونیئرایشیاء ہاکی کپ کے بعد سلطان اذلان شاہ کپ بھی ملتوی

بدھ 12 مئی 2021 19:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) جونیئرایشیاء ہاکی کپ کے بعد سلطان اذلان شاہ کپ بھی ملتوی کر دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ملائیشین ہاکی کنفیڈریشن کے آٹھویں ایگزیکٹو بورڈ اجلاس میں کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے پھیلاؤ اور خطے میں کھیلوں کی سرگرمیوں کی صورتحال کے تناظر میں کھلاڑیوں اور کھیل کی صحتمندانہ سرگرمیوں کو متاثر ہونے کے بچانے کے لئے سلطان اذلان شاہ کپ ملتوی کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا گیا. اجلاس میں اس سال اذلان شاہ ہاکی کپ نہ کرانے اور اس کو آئیندہ سال اپریل میں منعقد کرانے پر اتفاق ہوا۔

(جاری ہے)

واضح رہے پاکستان ہاکی فیڈریشن کے زیر اہتمام سینئر و جونیئر کھلاڑیوں کو وقتاً فوقتاً مکمل ایس او پیز کیساتھ انفرادی طور پر کوچنگ و فزیکل فٹنس کو بہتر بنانے کیلئے انفرادی طور پر کوچنگ اسٹاف کی جانب سے بھرپور توجہ دی جارہی ہی. اس حوالے سے کھلاڑیوں کے لئے سینئر میڈیکل اسٹاف و کورونا سے بچاؤ کی ویکسین کا ڈوز بھی لگایا گیا
وقت اشاعت : 12/05/2021 - 19:40:31

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :