کشمیر پریمیئر لیگ ،عید کے فورا بعد فائنل ٹرائلز میں منتخب کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا جائیگا

فائنل ٹرائلز میں سلیکٹ ہونے والے کھلاڑیوں کو کے پی ایل ڈرافٹنگ میں شامل کیا جائے گا، تیمور خان

بدھ 12 مئی 2021 19:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) کشمیر پریمیر لیگ کے ڈائریکٹر کرکٹ آپریشن کے پی ایل تیمور خان نے کہا ہے کہ عید کے فورا بعد فائنل ٹرائلز میں منتخب کھلاڑیوں کا اعلان کر دیا جائیگا۔ اپنے بیان میں تیمور خان نے کہاکہ کے پی ایل کی ڈرافٹنگ کا انعقاد جون کے آخر میں ہو گا،پی سی بی اور حکومت آزاد کشمیر کے پی ایل انتظامیہ سے بھرپور تعاون کر رہے ہیں، انہوںنے کہاکہ فائنل ٹرائلز میں سلیکٹ ہونے والے کھلاڑیوں کو کے پی ایل ڈرافٹنگ میں شامل کیا جائے گا۔

انہوںنے کہاکہ فرنچائیزز اپنی ضرورت کیمطابق پانچ پانچ کشمیری کھلاڑیوں کو ڈرافٹنگ کے ذریعے منتخب کریں گی، کشمیر پریمیر لیگ کے لیے مظفرآباد کرکٹ سٹیڈیم میں فلیڈ لائٹس کا کام تیزی سے جاری ہے،مظفرآباد سٹیڈیم میں عالمی معیار کے پانچ وکٹیں تیار کی جا رہی ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ مظفرآباد سٹیدیم میں گرسنگ کا کام بھی تیزی سے جاری ہے، کے پی ایل کے صدر عارف ملک ، سی ای او چوہدری شہزاد اور انتظامیہ ایونٹ کو کامیاب بنانے کیلئے کوشاں ہے۔ انہوںنے کہاکہ کشمیر پریمیر لیگ 4 اگست سے 14 اگست تک مظفرآباد میں کھیلی جائے گی۔ انہوںنے کہاکہ کے پی ایل میں مجموعی طور پر چھ ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں،پاکستان کے بڑے سٹار شاہد آفریدی سمیت قومی سٹارزایکشن میں نظرآئیں گے۔
وقت اشاعت : 12/05/2021 - 19:41:52

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :