گول کیپر منصور احمد کو بچھڑے 3 برس بیت گئے

بدھ مئی 19:41

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 مئی2021ء) سابق کپتان اولمپیئن گول کیپر منصور احمد کو ہم سے بچھڑے 3 سال گزر گئے، دنیا کے نمبر ون رہنے والے گول کیپر نے سڈنی اولمپکس اور ورلڈ کپ جیسے کئی ایونٹس میں پاکستان کو کامیابی دلائی۔پاکستان کے مایہ ناز ہاکی گول کیپر منصور احمد کی تیسری برسی منائی گئی ، دل کے عارضہ میں مبتلا منصور احمد 12 مئی 2018ء کو خالق حقیقی سے جا ملے۔

(جاری ہے)

انہوں نے 1986 ء سے 2000 ء تک قومی ہاکی ٹیم میں بحیثیت گول کیپر بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔انہوں نے اپنے کیریر میں 338 عالمی میچز کھیلے، وہ ماضی میں دنیا کے نمبر ون گول کیپر بھی رہے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈئیر خالد سجاد کھوکھر کی جانب سے سابق گول کیپر کی قبر پر گلدستہ رکھوایا گیا، پی ایچ ایف کے کواڈنیٹر حیدر حسین نے قبرستان جاکر فاتح خوانی بھی کی۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

وقت اشاعت : 12/05/2021 - 19:41:52

متعلقہ عنوان :

Your Thoughts and Comments