پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری

ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پیش نظر سیریز میں ایک ٹیسٹ کم کرکے 2 ٹی ٹونٹی میچز بڑھا دیے گئے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 15 مئی 2021 11:10

پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 15 مئی 2021ء ) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کا شیڈول جاری کردیا گیا۔ پی سی بی ترجمان کے مطابق پاکستانی ٹیم 21 جولائی سے 24 اگست تک ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی، ‏دورے میں 5 ٹی ٹونٹی میچز اور دو ٹیسٹ میچز کھیلے جائیں گے ۔‏ رواں سال ستمبر،اکتوبر میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کے پیش نظر سیریز میں ایک ٹیسٹ کم کر کے دو ٹی ٹونٹی میچز بڑھا دیے گئے ہیں۔

5 ٹی ٹونٹی میچز دو وینیوز بارباڈوس اور گیانا میں کھیلے جا ئیں گے۔‏ باربڈوس میں 2 ٹی ٹونٹی میچز 27 اور 28 جولائی کو ہوں گے جب کہ 31 جولائی ، یکم اگست اور تین اگست کو بقیہ 3 ٹی ٹونٹی میچز گیانا میں کھیلے جائیں گے ۔ ‏دونوں ٹیموں کے مابین ٹیسٹ سیریز سے قبل دو روزہ پریکٹس میچ گیانا میں ہوگا جب کہ‏ جمیکا میں پہلا ٹیسٹ 12 اور دوسرا ٹیسٹ 20 اگست سے شروع ہوگا۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ پاکستان نے آخری بار 2017ء میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کیا تھا جہاں انہوں نے تمام فارمیٹس میں کامیابی حاصل کی۔ قومی ٹیم نے اس دورے میں ٹی ٹونٹی سیریز 1-3 سے جیتی جب کہ ون ڈے سیریز میں 1-2 سے فتح حاصل کی اور کیریبئن سرزمین پر 59 سال میں اپنی پہلی ٹیسٹ سیریز 1-2 سے جیتی تھی۔ یہ قومی ٹیم کے موجودہ ہیڈ کوچ مصباح الحق اور بیٹنگ کوچ یونس خان کی آخری انٹرنیشنل سیریز تھی جنہوں نے اپنے کیریئر کے دوران بالترتیب 276 اور 408 بین الاقوامی میچ کھیلے۔
وقت اشاعت : 15/05/2021 - 11:10:47

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :