قومی کھلاڑیوں کو قوم کو عید الفطر کی مبارکباد

ہر کسی کو مشورہ دوں گا کہ اسٹے سیف، اسٹے ہوم، باکسر محمد وسیم قومی ویمن فٹبالر فاطمہ انصاری کی جانب سے ایس او پی فالو کرنے کی اپیل کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، ماسک کا استعمال ضرور کریں، اعصام الحق

ہفتہ 15 مئی 2021 15:00

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 مئی2021ء) پاکستانی باکسر محمد وسیم نے عیدالفطر کے موقع پر کہا ہے کہ ہر کسی کو مشورہ دوں گا کہ اسٹے سیف، اسٹے ہوم۔باکسر محمد وسیم نے عید الفطر کے موقع پر عید کی مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پوری قوم کو میری جانب سے عید مبارک ہو، انہوں نے کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے کہا کہ مشورہ دوں گا کہ اسٹے سیف۔

اسٹے ہوم۔باکسر محمد وسیم کی جانب سے اپنے پیغام میں فلسطینیوں پر اسرائیلی جارحیت کی مذمت بھی کی گئی ہے۔دوسری جانب قومی ویمن فٹبالر فاطمہ انصاری کی جانب سے عید پر ایس او پی فالو کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔فٹبالر فاطمہ انصاری نے کہا ہے کہ تمام دوست اور عزیزوں کو پیغام ہے کہ عید پر ایس او پی فالو کریں، ایس او پی پر عمل کر کے ہم کوروناوائرس سے جنگ جیت سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

پاکستان کے مختلف کھیل کے شعبوں سے تعلق رکھنے والے قومی کھلاڑیوں کی جانب سے عید الفطر کے موقع پر عوام کے نام پیغامات دیئے گئے ہیں۔ قومی کرکٹر، سابق کپتان محمد یوسف نے عید الفطر کے موقع پر کہا ہے کہ میری طرف سے سب کو عید مبارک ہو، کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے ایس او پیز کا ضرور خیال رکھیں۔کرکٹر عمران نذیر نے کہا ہے کہ اپنی فیملی میں عید گزاریں اور کورونا وائرس ایس او پیز پر عمل درآمد کریں۔

پاکستانی فاسٹ بالر وہاب ریاض کا عید الفطر کے موقع پر کہنا ہے کہ مشکل حالات میں گھر میں رہ کر عید کی خوشیاں منائیں، ہم نے اپنی اور دوسروں کی حفاظت کی تو یہی عید ہو گی۔دوسری جانب سے قومی ٹینس اسٹار اعصام الحق کا نے عوام کے نام اپنے پیغام میں کہا ہے کہ میری طرف سے پوری قوم اور امت مسلمہ کو عید الفطر بہت بہت مبارک ہو، کورونا وائرس تیزی سے پھیل رہا ہے، ماسک کا استعمال ضرور کریں۔

عیدالفطر کے موقع پر سیکرٹری پاکستان ہاکی فیڈریشن (پی ایچ ایف) آصف باجوہ نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے یہ عید بہت مختلف ہے، لوگوں سے اپیل ہے کہ عید سادگی کے ساتھ منائیں، میل جول کم رکھیں۔ نیشنل پاور لفٹر رابعہ شہزاد قوم کے نام اپنے پیغام میں کہا کہ دنیا بھر کے مسلمانوں کو عید مبارک، خوشیاں منائیں اور بانٹیں۔رابعہ شہزاد نے کہا ہے کہ زیادہ ملنے جلنے سے گریز کریں اور کورونا ایس او پیز پر عمل کریں۔
وقت اشاعت : 15/05/2021 - 15:00:09

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :