فلسطینیوں مضبوط رہو،اللہ تمہارے ساتھ ہے : باکسر عامر خان

فلسطین کے معصوم بہن بھائیوں کے حالات پر میرا دل غمزدہ ہے : پاکستان نژاد برطانوی باکسر کا بیان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 15 مئی 2021 16:02

فلسطینیوں مضبوط رہو،اللہ تمہارے ساتھ ہے : باکسر عامر خان
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 15 مئی2021ء ) پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان نے کہا ہے کہ فلسطین کے لوگ مضبوط رہیں، اللہ آپ کے ساتھ ہے۔انسٹاگرام اکائونٹ پر ویڈیو پیغام میں عامر خان نے کہا کہ فلسطین کے لوگوں کی مشکلات دیکھ کر دکھ ہو، ان کیلئے دعاگو ہوں، امید ہے فلسطینی مسلمانوں کیلئے آسانیاں ہوں گی۔ عامر خان نے اپنی پوسٹ کے ساتھ لکھا کہ ’’فلسطین کے معصوم بہن بھائیوں کے حالات پر میرا دل غمزدہ ہے ،آپ مضبوط رہیں، اللہ آپ کے ساتھ ہے‘‘۔

عامر خان کے پیغام کو ان کے اکائونٹ پر لوگوں کی بڑی تعداد نے پسند کیا اور 31 ہزار سے زیادہ لائکس بھی ملے جبکہ فلسطین کے لوگوں سے اظہار یکجہتی بھی کیا گیا۔ یاد رہے کہ غزہ میں اسرائیل نے ریاستی دہشت گردی کا مظاہرہ کرتے ہوئے مہاجر کیمپ پر بمباری کردی جس کے نتیجے میں متعدد فلسطینی خواتین اور بچے شہید ہوگئے۔

(جاری ہے)

اسرائیل نے پناہ گزینوں کے کیمپ کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں پناہ گزین 7 بچوں اور 2 خواتین سمیت 11 افراد نے جام شہادت نوش کیا جبکہ متعدد افراد ملبے تلے دب گئے جنہیں نکالنے کیلئے کوششیں جاری ہیں۔

شہدا کی تعداد 137 ہوگئی ہے جن میں 36 بچے شامل ہیں۔ 920 فلسطینی زخمی ہیں جن میں سے متعدد کی حالت تشویش ناک ہے اور شہادتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔ اسرائیلی جارحیت کے باعث غزہ میں گھر اور رہائشی عمارتیں تباہ ہوچکی ہیں اور 10 ہزار افراد اقوام متحدہ کے مہاجر کیمپوں میں پناہ لینے پر مجبور ہیں۔اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس اور متعدد ممالک کے سربراہان نے اسرائیل پر حملے بند کرنے کے لیے زور دیا ہے لیکن اسرائیلی وزیراعظم نتن یاہو نے ان مطالبات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل میں امن تک حملے جاری رہیں گے۔
وقت اشاعت : 15/05/2021 - 16:02:44

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :