آذربائیجان سٹوڈنٹ المپک فٹ سال ٹیم جون میں پاکستان کا دورہ کریگی

اتوار 16 مئی 2021 12:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) آذربائیجان سٹوڈنٹ المپک فٹ سال ٹیم جون میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔ پاکستان سٹوڈنٹ المپک ایسوسی ایشن کے صدر مقبول آرائیں کے مطابق آذربائیجان سٹوڈنٹ المپک فٹ سال ٹیم کراچی میں پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک فٹ سال ٹیم کے ساتھ تین میچوں کی سیریز کھیلے گی اس سلسلے میں پاکستان سٹوڈنٹ اولمپک فٹ سال ٹیم کے چنائو کے سلسلے تین روزہ ٹرائلزمئی کے تیسرے ہفتے اسلام آباد اور کراچی میں منعقد ہونگے، ٹرائلز کے دوران اچھی کارکردگی دکھانے والے 20 کھلاڑیوں کا انتخاب تربیتی کیمپ کیلئے کیاجائے گا اور ان کھلاڑیوں کو پندہ روز تک تربیتی کیمپ تربیت دی جائے گی اور جون کے دوسرے ہفتے 12 رکنی ٹیم کے کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کیا جائیگا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ٹیم کے چنائوکے سلسلہ میں ٹرائلز اپریل میں ہونے تھے لیکن کرونا وائرس کی تیسری لہر کے باعث یہ ٹرائلز اب مئی کے تیسرے ہفتے ہونگے
وقت اشاعت : 16/05/2021 - 12:10:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :