آل پاکستان حافظ سلمان بٹ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جون میں کھیلے جائے گا

اتوار 16 مئی 2021 12:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) پاک سپورٹنگ فٹ بال کلب اسلام آباد کے زیراہتمام آل پاکستان حافظ سلمان بٹ میموریل فٹ بال ٹورنامنٹ جون پہلے ہفتے کھیلا جائے گا۔پاک سپورٹنگ فٹ بال کلب اسلام آباد کے چیئرمین شوکت علی خان کے مطابق ٹورنامنٹ کی تیاریاں ابھی سے شروع کردی گئیں ۔

(جاری ہے)

ٹورنامنٹ کے میچز راولپنڈی اور اسلام آباد میں کھیلے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ میں ملک بھر سے نامور ٹیمیں حصہ لیں گی۔ٹورنامنٹ میں شرکت کے لئے ٹیمیں کی رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے انہوں نے کہا کہ ٹورنامنٹ پی ایف ایف قوانین کے تحت ناک آئوٹ سسٹم پر کھیلا جائے گا۔ ٹورنامنٹ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والی ٹیموں میں ٹرافیاں اور انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 16/05/2021 - 12:10:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :