کھلاڑی انفرادی طور پر ماسک کے ساتھ اپنی پریکٹس جاری رکھ سکتے ہیں، سید اظہر علی شاہ

کھلاڑیوں کو کرونا وائرس کی وباء کے دوران اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دینی چاہئے، خصوصی گفتگو

اتوار 16 مئی 2021 12:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 16 مئی2021ء) پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے صدر سید اظہر علی شاہ نے کہا ہے کہ کھلاڑی انفرادی طور پر ماسک کے ساتھ اپنی پریکٹس جاری رکھ سکتے ہیں۔ خصوصی گفتگو کرتے ہوئے انہوںنے کہاکہ کرونا وائرس کی تیسری لہر بہت خطرناک ہے، اور اس وباء سے بچنے کے لئے عوام اور کھلاڑیوں کو حکومتی احتیاطی تدابیر پر عمل کرتے ہوئے ماسک کا استعمال اور ایس او پیز کا خاص خیال رکھنا چاہئے، انہوں نے کہا کہ کھلاڑی انفرادی طور پر ماسک کے ساتھ اپنی پریکٹس جاری رکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ کھلاڑیوں کو کرونا وائرس کی وباء کے دوران اپنی فزیکل فٹنس اور خوراک پر توجہ دینی چاہئے تاکہ وہ فزیکلی فٹ رہیں۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے پاکستان سائیکلنگ فیڈریشن کے زیراہتمام انٹرنیشنل ایونٹ ہونے ہیں تاہم ملک میں کرونا وائرس کے باعث یہ بھی سائکلنگ کے مقابلے روکے ہوئے ہیں کیونکہ ان ایونٹس میں غیرملکی کھلاڑیوں نے بھی شرکت کرنی ہے اور اس کے علاوہ گذشتہ ماہ قومی روڈ سائیکلنگ چمپئن شپ بھی لاہور میں منعقد ہونی تھی جس کو بھی کرونا وائرس کے باعث ملتوی کرنا پڑا۔

(جاری ہے)

ایک اور سوال کے جواب میں اظہر شاہ نے کہا کہ ملک میں کرونا وائرس کی تیسری لہر پر قابو پانے کے بعد ہی ایونٹس ہی منعقد کروانے کا فیصلہ کیا جائیگا۔
وقت اشاعت : 16/05/2021 - 12:10:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :