ایف اے کپ چیمپئن لیسٹر سٹی کے کھلاڑیوں کا دوران جشن فلسطینوں سے اظہار یکجہتی

فاتح ٹیم کے کھلاڑیوں ویسے فوفینا اور حمزہ چوہدری نے اختتامی تقریب میں جشن کے دوران فلسطینی پرچم تھام رکھا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 16 مئی 2021 14:49

ایف اے کپ چیمپئن لیسٹر سٹی کے کھلاڑیوں کا دوران جشن فلسطینوں سے اظہار یکجہتی
لندن (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 مئی 2021ء ) ایف اے کپ فائنل میں لیسٹر سٹی نے چیلسی کو 0-1 سے ہرا کر پہلی مرتبہ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔ لندن کے ویملبے سٹیڈیم میں ایف اے کپ فائنل میں لیسٹر سٹی اور چیلسی کی ٹیمیں آمنے سامنے آئیں، دونوں جانب سے ایک دوسرے پر برتری حاصل کرنے کی جدوجہد عروج پر نظر آئی ۔

(جاری ہے)

میچ کا پہلا ہاف بغیر کسی گول کے ختم ہوا اور دوسرے ہاف کے 62 ویں منٹ میں ٹائیلیمنز نے گول سکور کرکے اپنی ٹیم کو برتری دلائی جس کے بعد کھیل میں مزید تیزی آئی لیکن کوئی ٹیم گول سکور نہ کرسکی اور لیسٹر سٹی نے 0-1 کی فتح کے ساتھ پہلی مرتبہ ایف اے کپ ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

فاتح ٹیم کے جشن میں فلسطینی پرچم کا رنگ بھی نمایاں دکھائی دیا، لیسٹر سٹی کے دو کھلاڑیوں ویسے فوفینا اور حمزہ چوہدری نے فلسطینی پرچم تھام کر اسرائیلی جارحیت کے خلاف فلسطینوں سے اظہار یکجہتی کیا،
انگلینڈ میں فلسطینی سفیر نے لیسٹر سٹی کے کھلاڑیوں اور کلب کی جانب سے اپنے ملک کی حمایت پر سابق انگلش پریمیئر لیگ چیمپئن لیسٹر سٹی سے اظہار تشکر بھی کیا۔                                                                                
وقت اشاعت : 16/05/2021 - 14:49:10

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :