لگتا ہے لوگ عامر کو بہت مس کرتے ہیں، فاسٹ بائولر کا گہرا طنز

لوگوں کو انجوائے کرنے دو، خبر تو چاہیئے ان کو عامر کی، اسے کہتے ہیں پیار: پیسر کا ٹویٹ

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 16 مئی 2021 20:13

لگتا ہے لوگ عامر کو بہت مس کرتے ہیں، فاسٹ بائولر کا گہرا طنز
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 16 مئی 2021ء ) قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے برطانوی شہریت لینے کے حوالے سے سوال اٹھانے والوں پر گہرا طنز کردیا۔ محمد عامر انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرڈ ہونے کے بعد سے انگلینڈ میں ہی رہ رہے ہیں اور اب انہوں نے برطانوی شہریت کیلئے درخواست بھی دیدی ہے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر نے انگلینڈ کی شہریت کیلئے درخواست جمع کروا دی ہے اور اگر 29 سالہ فاسٹ بائولر کو انگلینڈ کی شہریت مل جاتی ہے تو ان کیلئے عالمی کرکٹ کے کئی راستے کھل جائیں گے۔

شہریت ملنے کی صورت میں محمد عامر بطور لوکل کھلاڑی انگلینڈ کی کاونٹی کرکٹ کے علاوہ دنیا کی سب سے بڑی کرکٹ لیگ آئی پی ایل میں بھی کھیل پائیں گے ۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اگر قومی ٹیم کے سابق فاسٹ باؤلر محمد عامر کو انگلینڈ کی شہریت مل جاتی ہے تو وہ سابق فاسٹ باؤلر اظہر محمود کی آئی پی ایل میں حصہ لے سکتے ہیں جنہوں نے بھارتی لیگ میں متعدد میچ کھیلے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق محمد عامر ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد سے فیملی کیساتھ انگلینڈ میں ہی رہائش پذیر ہیں اور انہوں نے ایک انٹرویو میں بھارتی کرکٹ کی تعریف کی۔ محمد عامر نے برطانوی شہریت لینے پر سوال اٹھانے والوں پر گہرا طنز کرڈالا۔ محمد عامر نے اپنے ٹویٹ میں لکھا کہ ’’ ان لوگوں کو انجوائے کرنے دو، خبر تو چاہیئے نا ان کو عامر کی، لگتا ہے عامر کو بہت مس کرتے ہیں، اسے کہتے ہیں پیار‘‘۔
وقت اشاعت : 16/05/2021 - 20:13:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :