کینال کلب نے ڈسٹرکٹ فلڈ لائٹ سوکر فٹ سال چمپئن شپ جیت لی

پیر 17 مئی 2021 13:41

کینال کلب نے ڈسٹرکٹ فلڈ لائٹ سوکر فٹ سال چمپئن شپ جیت لی
سرگودھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) کینال کلب نے ڈسٹرکٹ فلڈ لائٹ سوکر فٹ سال چمپئن شپ جیت لی جبکہ احمد کلب کی ٹیم دوسرے نمبر پر رہی، فائنل کے مہمان خصوصی پاکستان فٹ سال فیڈریشن کے سنیئر نائب صدر عدنان ملک تھے جنہوں نے کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے، اس موقع پر ڈسٹرکٹ سوکر فٹ سال ایسوسی ایشن کے صدر یاسر وڑایچ اور چیئرمین قیصر نیازی بھی موجود تھے، ٹورنامنٹ کے آرگنائزنگ سیکرٹری کے فرائض قومی کوچ جبار حسین نے انجام دیئے،چمپئن شپ کا فائنل میچ ڈسٹرکٹ سوکر فٹ سال ایسوسی ایشن سرگودھا کے زیراہتمام کنال کلب اور احمد کلب کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا،مقررہ وقت میں دونوں ٹیمیں دو، دو گول سے برابر رہیں، میچ کا فیصلہ پنلٹی ککس پر ہوا، پنلٹی ککس پر پر دونوں ٹیمیںایک بار پھر ایک، ایک پنلٹی ککس پر برابر رہیں سدن اینڈ ڈیتھ کی بنیاد پر فائنل میچ کینال کلب نے جیت لیا،فاتح ٹیم کی جانب سے عمران حیدر، اسد اللہ، احمدکپور اور قیصر نے ایک، ایک گول کیا جبکہ احمد کلب کی جانب سے محمد قمر نے دو گول کئے،چمپئن شپ میں ضلع بھر سے آٹھ ٹیموں نے پی ایس ایف ایف قواتین کے مطابق حصہ لیا،چمپئن شپ کے دوران کھلاڑیوں نے حکومتی ایس او پیز کا خاص خیال رکھا۔

وقت اشاعت : 17/05/2021 - 13:41:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :