چار رکنی قومی تائیکوانڈو ٹیم کل اسلام آباد سے اردن روانہ ہو گی

پیر 17 مئی 2021 13:41

چار رکنی قومی تائیکوانڈو ٹیم کل اسلام آباد سے اردن روانہ ہو گی
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) چار رکنی قومی تائیکوانڈو ٹیم کل منگل کواسلام آباد سے اردن روانہ ہو گی ۔

(جاری ہے)

پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے صدرکرنل (ر) وسیم جنجوعہ نے بتایا کہ قومی ٹیم ورلڈتائیکوانڈ وایشیاء کوالیفائی ٹورنامنٹ میں شرکت کرے گی ، 19 سے 23 مئی تک عمان ، اردن میں ٹوکیو اولمپکس میں شرکت کے لئے کوالیفائی رائونڈز کھیلے جارہے ہیں، مرد کھلاڑیوںمیں ہارون خان (-58 کلوگرام) اور تیمور سعید (+87 K کلوگرام) جبکہ خواتین کھلاڑیوںمیں انیلہ عائشہ اسفار(-49 کلوگرام)اور زویا صابر (-57 کلوگرام) شامل ہیں پاکستان تائیکوانڈو فیڈریشن کے نائب صدر عمر سعید ، ٹیم لیڈرہوں گے جبکہ ٹیم کے ہمراہ نادر خان کوچ اورشہزادہ محمد آصف خان فزیوتھیراپسٹ ہوں گے، اور ایونٹ میں شرکت کے بعد کھلاڑی 24 مئی کو واپس وطن پہنچیں گے،ایونٹ کے دوران کرونا وائرس کے تمام ایس او پیز کا خیال رکھا جائے گا۔

وقت اشاعت : 17/05/2021 - 13:41:27

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :