80 فی صد افراد نے ٹوکیو اولمپکس کے انعقاد کی مخالفت کردی

پیر 17 مئی 2021 13:41

80 فی صد افراد نے ٹوکیو اولمپکس کے انعقاد کی مخالفت کردی
ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) جاپان میں کروائے گئے ایک سروے میں 80فی صد افراد نے ٹوکیو اولمپکس کے انعقاد کی مخالفت کردی۔

(جاری ہے)

جاپان میں کروائے جانے والے ایک سروے کے مطابق کورونا وائرس کی چوتھی لہر کے باعث80 فیصد شہریوں نے اولمپکس کروانے کی مخالفت کی ہے۔سروے کے مطابق43 فی صد افراد گیمز کو منسوخ اور 40 فی صد افراد گیمز کومزید دیر سے کرنے کے حق میں ہیں۔صرف 14 فی صد افراد نے ٹوکیو اولمپکس کواپنے ٹائم پرکروانے کی حمایت کی ہے جو اس سے پہلے کروائے گئے سروے میں 28 فی صد تھی۔
وقت اشاعت : 17/05/2021 - 13:41:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :