شعیب اختر نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی

پیر 17 مئی 2021 23:11

شعیب اختر نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 مئی2021ء) قومی کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے بھی کورونا ویکسین کی پہلی ڈوز لگوالی۔انہوں نے سوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر ویکسین لگواتے ویڈیو شیئر کی۔

(جاری ہے)

ساتھ ہی انہوں نے بتایا کہ ملک بھر میں 30 سے زائد عمر کے افراد کی ویکسینیشن کی رجسٹریشن شروع ہو چکی ہے۔شعیب اختر نے کہا کہ میں نے اپنی ویکسینیشن کی پہلی ڈوز لگوالی ہے، آپ بھی آج ہی ویکسین لگوائیں، جتنے لوگ ہم میں سے ویکسین لگوائیں گے اتنے ہی ہم کورونا سے محفوظ رہیں گے۔
وقت اشاعت : 17/05/2021 - 23:11:04

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :