آسٹریلوی کرکٹر کو بچوں کیساتھ جنسی ہراسگی کے الزام پر گرفتار کر لیا گیا

کراچی کنگز سے وابستہ رہنے والے ایرون سمرز کو آسٹریلیا میں پولیس نے اپنی تحویل میں لے لیا، شواہد بھی حاصل کر لیے گئے

muhammad ali محمد علی منگل 18 مئی 2021 00:04

آسٹریلوی کرکٹر کو بچوں کیساتھ جنسی ہراسگی کے الزام پر گرفتار کر لیا گیا
سڈنی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17مئی2021ء) آسٹریلوی کرکٹر کو بچوں کیساتھ جنسی ہراسگی کے الزام پر گرفتار کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق دنیائے کرکٹ کے حوالے سے ایک انتہائی شرمندگی والی خبر سامنے آئی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق 2019 میں کراچی کنگز سے وابستہ رہنے والے اور پاکستان ڈومیسٹک کرکٹ میں حصہ لینے والے پہلے آسٹریلین کرکٹر ایرون سمرز کو گرفتار کر لیا گیا۔

ایرون سمرز پر بچوں سے جنسی ہراسگی جیسے گھناونے جرم میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا میں پولیس نے ایرون سمرز کو اپنی تحویل میں لے لیا، جبکہ ان کیخلاف شواہد بھی حاصل کر لیے گئے۔ آسٹریلوی پولیس کی جانب سے بتایا گیا ہے کہ ایرون سمرز کے موبائل فون سے قابل اعتراض مواد ملا ہے، جبکہ کچھ دیگر شواہد بھی حاصل کیے گئے ہیں۔ آسٹریلوی کرکٹر سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ ایرون سمرز پاکستان کی ڈومیسٹک کرکٹ میں کراچی کنگز کی نمائندگی کے بعد فرسٹ کلاس کرکٹ میں جنوبی پنجاب کی نمائندگی کیلئے پاکستان آئے تھے۔ وہ آسٹریلیا کے پہلے کرکٹر ہیں جنہوں نے فرسٹ کلاس کرکٹ کیلئے کسی پاکستانی ڈومیسٹک ٹیم کیساتھ معاہدہ کیا۔
وقت اشاعت : 18/05/2021 - 00:04:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :