اے بی ڈیویلیئرز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس نہ لینے کا فیصلہ

37 سالہ ڈی ویلیئرز مئی 2018ء میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد فرنچائز کرکٹ کھیل رہے ہیں

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 18 مئی 2021 17:00

اے بی ڈیویلیئرز کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس نہ لینے کا فیصلہ
کیپ ٹائون (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 18 مئی 2021ء ) کرکٹ جنوبی افریقہ (سی ایس اے) نے بین الاقوامی کرکٹ میں اے بی ڈویلیئرز کی واپسی سے متعلق تمام قیاس آرائیوں کو ختم کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلے باز کے ساتھ بات چیت ختم کردی گئی ہے۔ جنوبی افریقی کرکٹ بورڈ نے تصدیق کی کہ 37 سالہ ڈی ویلیئرز نے حتمی فیصلہ کرلیا ہے کہ وہ انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ واپس نہیں لیں گے۔

دوسری جانب پروٹیز کرکٹ بورڈ نے آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان کیا ہے اور آف سپنر پریلن سبریین ویسٹ انڈیز کے خلاف دو میچوں کی سیریز کے لئے پروٹیز ٹیسٹ سکواڈ میں شامل کیے گئے ہیں۔ 19 رکنی ٹیسٹ سکواڈ کی قیادت ڈین ایلگر کریں گے جب کہ ٹیمبا باوما وائٹ بال ٹیموں کی قیادت کریں گے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ جنوبی افریقہ کے ہیڈ کوچ مارک باؤچر نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل اے بی ڈویلیئرز کی ممکنہ بین الاقوامی واپسی کا اشارہ کیا تھا۔

انہوں نے بتایا تھا کہ اس سلسلے سے جلد بات چیت شروع کی جائے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ اے بی ڈی ویلئرز ٹیم میں واپسی کے لیے آمادگی کا اظہار کر چکے ہیں۔ اے بی ڈی ویلیئرز مئی 2018ء میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کرنے کے بعد پوری دنیا میں فرنچائز کرکٹ کھیل رہے ہیں۔ 37 سالہ ڈیویلیئرز گذشتہ سال آئی سی سی ورلڈ کپ 2019ء سے قبل انٹرنیشنل کرکٹ میں واپسی کی وجہ سے خبروں میں ہیں۔
وقت اشاعت : 18/05/2021 - 17:00:18

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :