کورونا وائرس کے باعث قومی نیٹ بال چمپئن شپ ایک بار پھر ملتوی

منگل 18 مئی 2021 17:51

کورونا وائرس کے باعث قومی نیٹ بال چمپئن شپ ایک بار پھر ملتوی
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 مئی2021ء) پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے زیراہتمام 18جون سے کھیلی جانے والی قومی نیٹ بال چمپئن شپ ملک میں کورونا وائرس کے باعث ایک بار پھر ملتوی کر دی گئی ہے اب یہ چمپئن شپ 27جون سے 30 جون تک پاکستان سپورٹس کمپلیکس، اسلام آباد میں کھیلی جائے گی۔پاکستان واپڈا چمپئن شپ کے مرد اور خواتین کی ٹیمیں دونوں ایونٹس میں اپنے ٹائٹل کا دفاع کریں گی۔

پاکستان نیٹ بال فیڈریشن کے صدر مدثر آرائیں نے بتایا کہ ٹورنامنٹ میں شرکت کرنے والی مختلف محکموں کی ٹیمیں نے کورونا وائرس کے باعث تربیت نہ ہونے پر دو ہفتوں کے لئے ملتوی کرنے کی درخواست کی تھی جس پر فیڈریشن نے جون کے آخری ہفتے چمپئن شپ منعقد کروانے کا اعلان کیا ہے۔چمپئن شپ میں ملک بھر سے مرد وں اور خواتین کی سولہ ، سولہ ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان واپڈا، پاکستان پولیس، پاکستان ایئرفورس، پاکستان نیوی، پاکستان ریلوے، پاک بورڈز، ہائرایجوکیشن کمیشن، پنجاب، بلوچستان، سندھ، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان، فاٹا، آزادجموں و کشمیر اور اسلام آباد کی ٹیمیں شامل ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ چمپئن شپ شروع ہونے سے ایک دن قبل چمپئن شپ میں شرکت کرنے والی ٹیموں کے منیجرز کا اجلاس ہوگا جس میں چمپئن شپ کے قوانین کے بارے میں آگاہ کرنے کے ساتھ ساتھ چمپئن شپ کے ڈراز کا اعلان بھی کیا جائے گا۔ واضح رہے کہ یہ چمپئن شپ ملک میں کورونا وائرس کی لہر کے باعث اسی سال دو بار ملتوی ہو چکی ہے ۔چمپئن شپ 6 سی9 اپریل تک اور 18 سے 21 جون تک اسلام آباد میں کھیلی جانی تھی تاہم ملک میں کورونا وائرس کی تیسری خطرناک لہر کے باعث چمپئن شپ کو ملتوی کر دیا گیا ہے۔
وقت اشاعت : 18/05/2021 - 17:51:36

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :