ٹوکیو اولمپک کوالیفائر، پاکستان کے گھڑ سوار عثمان خان حادثے کا شکار

منگل 18 مئی 2021 22:46

ٹوکیو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 مئی2021ء) ٹوکیو اولمپک کوالیفائر پاکستان کے گھڑ سوار عثمان خان حادثے کا شکار ہوگئے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق حادثے میں عثمان خان شدید زخمی ہوگئے اور ان کا گھوڑا بھی جان سے گیا۔

(جاری ہے)

عثمان خان نے کہا کہ ابھی میں زندہ ہوں اور پاکستان کی اولمپکس کی امید بھی زندہ ہے،حادثے کے بعد پسلیوں میں زخم آئے، بولنے میں مسئلہ ہے۔صدر پاکستان ایکسٹرین فیڈریشن ڈاکٹر فاروق احمد نے کہا کہ عثمان خان قومی ہیرو ہے ، ان کے ساتھ رابطے میں ہیں، مستقبل کی حکمت عملی عثمان اور ان کی فیملی کے ساتھ مل کر طے کریں گے۔
وقت اشاعت : 18/05/2021 - 22:46:57

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :