کرکٹ آسٹریلیا نے انٹرنیشنل سیزن22-2021 کا اعلان کر دیا

نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچز 30 جنوری ، دو فروری اور 5 فروری 2021کو ہوں گے

بدھ 19 مئی 2021 15:00

سڈنی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 مئی2021ء) کرکٹ آسٹریلیا نے انٹرنیشنل سیزن22-2021 کا اعلان کر دیا۔کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے جاری بیان کے مطابق افغانستان کی کرکٹ ٹیم آسٹریلیا میں پہلی مرتبہ ٹیسٹ کھیلے گی، واحد ٹیسٹ میچ 27 نومبر سے ہوبارٹ میں شروع ہو گا۔

(جاری ہے)

ایشیز سیریز کے پانچ ٹیسٹ میچز کا آغاز 8 دسمبر سے برسبین میں ہو گا، ویمن ایشیزسیریز میں تین ٹی ٹونٹی اور تین ون ڈے میچز فروری 2021میں ہوں گے۔ نیوزی لینڈ کے خلاف ون ڈے میچز 30 جنوری ، دو فروری اور 5 فروری 2021کو ہوں گے۔ٹی ٹونٹی میچ 8 فروری 2021 کو مانوکا اوول میں کھیلا جائے گا، سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی میچز 11۔ 13 ، 15 ، 18 اور 20 فروری2021 کو ہوں گے۔
وقت اشاعت : 19/05/2021 - 15:00:22

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :