میلبورن میں شروع ہونے والی چیف ایگزیٹیو کمیٹی کے اجلاس میں دنیا کے گراؤنڈز کے سائز پر نئی بحث شروع ہوگئی ،ہم دنیا کے تمام گراؤنڈز میں باؤنڈری لائن کا سائز ایک جیسا رکھنا چاہتے ہیں، جنرل منیجر آئی سی سی

جمعرات 26 جون 2014 15:14

میلبورن میں شروع ہونے والی چیف ایگزیٹیو کمیٹی کے اجلاس میں دنیا کے گراؤنڈز کے سائز پر نئی بحث شروع ہوگئی ،ہم دنیا کے تمام گراؤنڈز میں باؤنڈری لائن کا سائز ایک جیسا رکھنا چاہتے ہیں، جنرل منیجر آئی سی سی

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔26جون۔2014ء) اس سال یکم جنوری کو نیوزی لینڈ کے شہر کوئینز ٹاون میں کیوی بیٹسمین کورے اینڈرسن نیویسٹ انڈیز کے خلاف36 گیندوں پر ایک روزہ انٹرنیشنل کرکٹ کی تیز رفتار سنچری بنائی تھی اور پاکستانی شاہد آفریدی کو 18سال بعد37 گیندوں پر سنچری کے عالمی ریکارڈ سے محروم کردیا تھا۔

(جاری ہے)

تاہم میلبورن میں شروع ہونے والی چیف ایگزیٹیو کمیٹی کے اجلاس میں دنیا کے گراؤنڈز کے سائز پر بحث ہوئی اور یہ تجویز سامنے آئی ہے کہ دنیا بھر میں محدود اوورز کی کرکٹ ایک ہی جیسی باونڈری سائز پر کھیلی جائے۔

آئی سی سی کے جنرل منیجر کرکٹ جیف ایلرڈیس کا کہنا ہے کہ ہم دنیا کے تمام گراؤنڈز میں باؤنڈری لائن کا سائز ایک جیسا رکھنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ باؤنڈری کے سائز کے علاوہ غیر قانونی بولنگ ایکشن کے بارے میں بھی چیف ایگزیکٹیو کمیٹی کے اجلاس میں غور کیا جائے گا

وقت اشاعت : 26/06/2014 - 15:14:34

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :