اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس نہ آنے کی اپنی وجوہات ہیں، ہیڈ کوچ جنوبی افریقہ

جمعرات 20 مئی 2021 14:14

اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس نہ آنے کی اپنی وجوہات ہیں، ہیڈ کوچ جنوبی افریقہ
جوہانسبرگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 20 مئی2021ء) جنوبی افریقا کی ٹیم کے سابق وکٹ کیپر اور موجودہ ہیڈ کوچ مارک بائوچر نے کہا ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز کے پاس انٹرنیشنل کرکٹ میں واپس نہ آنے کی اپنی وجوہات ہیں۔ایک انٹرویو میں مارک بائوچر نے کہا کہ اے بی ڈی ویلیئرز ہر ماحول میں جان ڈالنے والی شخصیت ہیں،میں انکے ریٹائرمنٹ واپس نہ لینے کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں۔

(جاری ہے)

مارک بائوچر نے کہا کہ اے بی ڈی ویلیئرز کسی کھلاڑی کی جگہ چھیننا نہیں چاہتے،میں ان کے فیصلے کو بدقسمتی کہوں گا کیونکہ میرے خیال میں ہم سب متفق ہیں کہ وہ اب بھی بہترین کھلاڑیوں میں سے ہیں۔انہوں نے کہا کہ میں اے بی ڈی ویلیئرز کے فیصلے کا احترام کرتا ہوں تاہم اب آگے بڑھنا چاہیے۔غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق کرکٹ جنوبی افریقا نے سابق کپتان سے اپنی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ واپس لینے کی درخواست کی تھی جس پر اے بی ڈی ویلیئرز نے اپنے بورڈ کو جواب دیا ہے کہ ان کی ریٹائرمنٹ کا فیصلہ حتمی ہے، واپسی کا کوئی ارادہ نہیں ہے۔واضح رہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز نے مئی 2018 میں انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا تھا۔
وقت اشاعت : 20/05/2021 - 14:14:24

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :