اولیمپئنز کی سابق ہاکی گول کیپر قمر ریاض الحق کی وفات پر اظہار تعزیت

جمعہ 21 مئی 2021 15:15

اولیمپئنز کی سابق ہاکی گول کیپر قمر ریاض الحق  کی وفات پر اظہار تعزیت
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2021ء) پاکستان اولیمپئنز فورم اور ہاکی فیملی کے اراکین اولمپیئنز رائو محمد سلیم ناظم، خواجہ طارق عزیز، خالد محمود، منظورالحسین سینئر، خواجہ ذکاء الدین، رشیدالحسن، نعیم اختر، شہناز شیخ، نوید عالم، خالد بشیر، میجر ایاز رسول، میجر زاہد پیر زادہ،کرنل مکرم اور خواجہ سلمان ذکاء نے اولیمپئن قمر ضیاء کے بھائی سابق ہاکی گول کیپر قمر ریاض الحق کی وفات پر دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں جگہ دے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔
وقت اشاعت : 21/05/2021 - 15:15:14

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :