کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انور علی کورونا کا شکار

ٹیم کے ہمراہ ابوظہبی کیلئے سفر نہیں کرسکیں گے، فی الحال ہوٹل میں ہی قرنطینہ کردیا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 25 مئی 2021 14:16

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے انور علی کورونا کا شکار
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 25 مئی 2021ء ) پی ایس ایل 6 کے بقیہ میچز ابو ظہبی میں کھیلےجائیں گے مگر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے چاہنے والوں کیلئے بری خبر ہے کہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ایک کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ مثبت آگیا ۔ نجی ٹی وی کے مطابق گزشتہ روز ہوٹل پہنچنے پر مذکورہ کھلاڑی کا کورونا ٹیسٹ کیا گیا جس کی رپورٹ مثبت آئی ہے ۔ مذکورہ کھلاڑی ٹیم کے ہمراہ ابو ظہبی کیلئے سفر نہیں کر سکے گا، کھلاڑی کو فی الحال ہوٹل میں ہی قرنطینہ کرالیا گیا ہے ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق جس کھلاڑی کا ٹیسٹ مثبت آیا ہے وہ قومی آل رائونڈر انور علی ہیں ۔
یاد رہے کہ اس سے قبل وئٹہ گلیڈی ایٹرز کے فاسٹ باولر نسیم شاہ کوپاکستان سے روانگی کے لیے مقررہ پروٹوکولز کی خلاف ورزی کرنے پر لاہور کے مقامی ہوٹل میں قائم آئسولیشن سے ریلیز کردیا گیا تھا۔

(جاری ہے)

ناقابل قبول پی سی آر ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانے کی وجہ سےنسیم شاہ اب 26 مئی کو ابوظہبی روانہ نہیں ہوں سکیں گے، لہٰذا وہ ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں۔

پاکستان سپر لیگ 6 کے بقیہ میچز کے لیے بنائے گئے کوویڈ 19 پروٹوکولز کے تحت کراچی اور لاہور سے چارٹرڈ فلائیٹ کے ذریعے ابوظہبی روانہ ہونے والے تمام مسافروں کو 24 مئی کو لاہور اور کراچی کے ٹیم ہوٹلز میں داخل ہوتے وقت زیادہ سے زیادہ 48 گھنٹے قبل دئیے گئے اپنے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروانا تھی تاہم نسیم شاہ نے اس موقع پر اپنے 18 مئی کو کئے گئے کوویڈ 19 ٹیسٹ کی رپورٹ جمع کروائی۔ پرانی رپورٹ جمع کروانے پر انہیں ہوٹل کی علیحدہ منزل پر آئسولیشن میں رکھا گیا،جس کے بعد تین رکنی انڈیپنڈنٹ میڈیکل ایڈوائزری پینل برائے پی ایس ایل کی سفارشات پر انہیں ریلیز کرنے کافیصلہ کیا گیا۔
وقت اشاعت : 25/05/2021 - 14:16:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :