افغان کرکٹر راشد خان نے اپنی شادی ورلڈکپ کی فتح سے مشروط کردی

بدھ 26 مئی 2021 14:19

افغان کرکٹر راشد خان نے اپنی شادی ورلڈکپ کی فتح سے مشروط کردی
کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2021ء) افغانستان کی کرکٹ ٹیم کے نوجوان کھلاڑی اور لیگ اسپنر راشد خان نے اپنی شادی ورلڈکپ کی فتح سے مشروط کردی۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق شادی کرنے سے متعلق سوال پر راشد خان نے کہا کہ افغان ٹیم کے ورلڈکپ جیتنے کے بعد ہی میں شادی کروں گا۔یاد رہے کہ ایک سال قبل بھی افغان ریڈیو سے گفتگو کرتے ہوئے راشد خان نے کہا تھا کہ افغانستان کے کرکٹ ورلڈکپ جیتنے کے بعد ہی شادی کرنے کا ارادہ ہے۔اٴْن کا کہنا تھا کہ افغانستان کی ٹیم ورلڈکپ جیتنے کے بعد ہی منگنی کرنے کا بھی ارادہ ہے۔
وقت اشاعت : 26/05/2021 - 14:19:50

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :