شعیب اختر میرے کیریئر کے تیز ترین بائولر تھے: مائیکل کلارک کا اعتراف

شان ٹیٹ ، مچل جانسن ، بریٹ لی اور جیسن گلیسپی تیز تھے لیکن شعیب اختر 160 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے گیند بازی کرسکتے تھے: سابق آسٹریلوی کپتان

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 26 مئی 2021 14:36

شعیب اختر میرے کیریئر کے تیز ترین بائولر تھے: مائیکل کلارک کا اعتراف
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 26 مئی 2021ء ) آسٹریلیا کے سابق کپتان مائیکل کلارک نے پاکستان کے شعیب اختر کو اپنے کیریئر کا تیز ترین بائولر قرار دے دیا۔ 2004ء سے 2015ء کے دوران اپنے 11 سالہ بین الاقوامی کیریئر میں 115 ٹیسٹ ، 245 ون ڈے اور 34 ٹی ٹونٹی میچ کھیلنے والے 40 سالہ مائیکل کلارک نے کہا کہ شعیب اختر 160 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے گیند بازی کرسکتا تھا۔

مائیکل کلارک کا ایک پوڈکاسٹ کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ شعیب اختر ان کے کیریئر کے تیز ترین بائولر تھے، وہ 160 کلومیٹر فی گھنٹا کی رفتار سے گیند بازی کرسکتے تھے، وہ مختلف قسم کے بائولر تھے جو 3 اوورز میں تیزی سے بولنگ کرسکتے تھے۔ فلنٹوف 12 سال تک تیز رفتاری سے بائولنگ کرتے رہے، بریٹ لی بھی تیز رفتار بھی فاسٹ بائولر تھے لیکن شعیب اختر ان میں سب سے زیادہ تیز ترین تھے، شان ٹیٹ ، مچل جانسن ، بریٹ لی اور جیسن گلیسپی تیز تھے لیکن شعیب اختر سب سے تیز رفتار تھے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ شعیب اختر کو اب بھی دنیائے کرکٹ کا تیز ترین بائولر مانا جاتا ہے۔ ورلڈ کپ 2003ء میں ’راولپنڈی ایکسپریس‘ کے نام سے مشہور شعیب اختر نے انگلینڈ کے خلاف پول میچ میں 161.3 کلومیٹر فی گھنٹہ (100.23 میل فی گھنٹہ) کی رفتار سے گیند کی تھی جسے کرکٹ کی تاریخ کی تیز ترین گیند مانا جاتا ہے ۔
وقت اشاعت : 26/05/2021 - 14:36:30

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :