سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کوچزاور افسران کی تربیت کیلئے آن لائن کورس28مئی کوہوگا ، ماہرین لیکچرز دیں گے

بدھ 26 مئی 2021 17:58

سپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کوچزاور افسران کی تربیت کیلئے آن لائن کورس28مئی کوہوگا ، ماہرین لیکچرز دیں گے
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 26 مئی2021ء) ڈائریکٹرجنرل سپورٹس پنجاب عدنان ارشد اولکھ کی ہدایت پرسپورٹس بورڈ پنجاب کے زیراہتمام کوچز، سپورٹس افسران اور کھلاڑیوں کی صلاحیتوں میں اضافہ کیلئے 28مئی بروزجمعتہ المبارک کونیشنل ہاکی سٹیڈیم میں آن لائن تربیتی کورس کا اہتمام کیا جارہا ہے جس میں جناح ہسپتال لاہور کے اسسٹنٹ پروفیسر آرتھوپیڈک سرجری ڈاکٹرمحمد عامر سہیل ودیگر ماہرین کوچز، افسران اور کھلاڑیوں کو لیکچرزدیں گے، پنجاب کے تمام جونیئر ، سینئر کوچز، تحصیل سپورٹس افسران اور پنجاب کے انٹرنیشنل کھلاڑی بھی آن لائن تربیتی کورس میں شرکت کریںگے، آن لائن کورسز میں کوچز اور کھلاڑیوں کو کھیل کی جانب واپسی اورکھیل کے سیزن کی تیاری کیسے کی جاتی ہے ودیگر موضوعات پر لیکچرز دیئے جائیں گے۔

وقت اشاعت : 26/05/2021 - 17:58:40

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :