پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلی مکمل کرکٹ سیریز کی تیاریاں

سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے کا امکان، 3 ایک روزہ اور 3 ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے

muhammad ali محمد علی بدھ 26 مئی 2021 23:12

پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلی مکمل کرکٹ سیریز کی تیاریاں
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 26 مئی2021ء) پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلی مکمل کرکٹ سیریز کی تیاریاں، سیریز متحدہ عرب امارات میں کھیلے جانے کا امکان، 3 ایک روزہ اور 3 ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق پڑوسی ممالک پاکستان اور افغانستان کے درمیان پہلی مرتبہ مکمل کرکٹ سیریز کے انعقاد کے حوالے سے بڑی پیش رفت ہوئی ہے۔

ذرائع کے مطابق پاکستان اور افغانستان کرکٹ بورڈز کے درمیان وائٹ بال کرکٹ سیریز پر بات چیت کا آغاز ہو گیا ہے۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کے درمیان ہونے والی وائٹ بال کرکٹ سیریز کیلئے افغانستان کرکٹ بورڈ کو پاکستان کی میزبانی کرنا ہے۔ ذرائع کے مطابق افغانستان کرکٹ بورڈ متحدہ عرب امارات میں پاکستان ٹیم کی میزبانی کرے گا۔ قوی امکان ہے کہ دونوں ممالک کے درمیان یہ سیریز پاکستان ٹیم کے دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد ہوگی۔ سیریز میں 3 ایک روزہ اور 3 ہی ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے جائیں گے، سیریز اگست تا ستمبر کھیلی جائے گی۔ سیریز کے حوالے سے دونوں ممالک کے شائقین کرکٹ بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔
وقت اشاعت : 26/05/2021 - 23:12:28

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :