پیٹ کمنز نے بابراعظم کو مشکل ترین بیٹسمین قرار دے دیا

اپنے انٹرنیشنل کیریئر میں اب تک پاکستانی کپتان سے بہتر کھلاڑی کو بائولنگ نہیں کی :آسٹریلوی پیسر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 27 مئی 2021 11:59

پیٹ کمنز نے بابراعظم کو مشکل ترین بیٹسمین قرار دے دیا
سڈنی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 27 مئی 2021ء ) آسٹریلوی پیسر پیٹ کمنز نے بابراعظم کو مشکل ترین بیٹسمین قرار دے دیا۔ آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں نمبر ون بائولر پیٹ کمنز نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہر ٹیم میں ایک دو کھلاڑی ہوتے ہیں جن کو بائولنگ کرانا مشکل ترین ہوتا ہے اور پاکستانی کپتان بابراعظم ان میں سے ایک ہے۔

(جاری ہے)

27 سالہ پیٹ کمنز نے مزید کہا کہ ایسے کھلاڑی دنیا میں بہترین کھلاڑی ہوتے ہیں کیونکہ ان کی کوئی کمزوری نہیں ہوتی، ہر ٹیم میں ایک دو ایسے بیٹسمین ہوتے ہیں جن کو گیند کرانا مشکل کام ہوتا ہے لیکن آپ کو ایسے چیلنجز کا سامنا کرنا چاہئے کیونکہ اس سے ملنے والی کامیابی فائدہ مند ہوتی ہے، ایسے کرکٹرز کی وکٹ کسی بھی بولر کے لیے بڑا انعام ہوتی ہے۔

انہوں نے بھارت، انگلینڈ، نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا کے کھلاڑیوں کو بھی گیند بازی کرنا مشکل قرار دیا۔ واضح رہے کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ون ڈے کرکٹ کی نئی پلیئرز رینکنگ جاری کردی ہے جس کی بیٹسمینوں کی فہرست میں پاکستانی کپتان بابراعظم 865 پوائنٹس کے ساتھ بدستور پہلی پوزیشن پر موجود ہیں۔                                                                                                                     
وقت اشاعت : 27/05/2021 - 11:59:20

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :