ابوظہبی میں پرفارم کرنا حفیظ کے لئے آسان ہوگا: عاقب جاوید

زمبابوے کی پچز نے حفیظ کو کھل کر کھیلنے کی اجازت نہیں دی ، ابوظہبی میں ان سےبہتر کارکردگی کی امید ہے: کوچ لاہور قلندرز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب اتوار 30 مئی 2021 13:31

ابوظہبی میں پرفارم کرنا حفیظ کے لئے آسان ہوگا: عاقب جاوید
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 30 مئی 2021ء ) لاہور قلندرز کے کوچ عاقب جاوید کا خیال ہے کہ تجربہ کار آل راؤنڈر محمد حفیظ کے لیے پاکستان سپر لیگ کے بقیہ میچز میں ابوظہبی کی بیٹنگ ٹریک پر پرفارم کرنا آسان ہوگا۔ حفیظ حالیہ دورہ افریقہ میں ناقص فارم کا شکار رہے اور5 اننگز میں صرف 65 رنز بنا سکے جس میں 32 رنز ان کا بہترین سکور تھا۔ ایک انٹرویو میں عاقب جاوید نے کہا کہ زمبابوے کی پچوں نے حفیظ کو اپنا نیچرل کھیل کھیلنے کی اجازت نہیں دی اور وہ ابوظہبی میں بہتر کارکردگی کی امید کر رہے ہیں۔

عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ حفیظ کے لئے ابوظہبی کے فلیٹ اور بیٹنگ پچوں پر پرفارم کرنا بہت آسان ہوگا، ہمیں امید ہے کہ وہ بیٹ سے کارکردگی دکھائے گا۔ عاقب جاوید نے کہا کہ کسی بھی بلے باز کے ایک یا دو میچز خراب جاسکتے ہیں لیکن ہمیں یہ بھی یاد رکھنا چاہیئے کہ محمد حفیظ نے گزشتہ 2 سالوں میں اپنی بیٹنگ بہتر بنائی ہے، اچھی بات یہ ہے کہ ایک شخص 40 سال کی عمر میں بھی اپنی بیٹنگ میں بہتری لانے کی کوشش کر رہا ہے۔

(جاری ہے)

اس نے اپنی شاٹس اور طاقت میں اضافہ کیا ہے، زمبابوے اور جنوبی افریقہ میں پچز بیٹنگ کے لیے اتنی سازگار ہے، زمبابوے میں گیند بلے پر نہیں آرہی تھی جو سٹروک کھیلنے کے لیے اہم ہوتا ہے۔ یاد رہے کہ حفیظ نے پی ایس ایل 6 میں کراچی میں کھیلی جانے والی چار اننگز میں مجموعی طور پر 181 رنز بنائے جس میں 2 نصف سنچری بھی شامل ہیں۔
وقت اشاعت : 30/05/2021 - 13:31:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :