دنیا کے عظیم باکسر محمد علی کی پانچویں برسی3جون کو منائی جائے گی

پیر 31 مئی 2021 21:07

دنیا کے عظیم باکسر محمد علی کی پانچویں برسی3جون کو منائی جائے گی
جہانیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 31 مئی2021ء) دنیا کے عظیم باکسر محمد علی کی پانچویں برسی3جون کو منائی جائے گی اس موقع پر عظیم باکسرکے لیے دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا جن میں ان کے مداحوںکی جانب سے ان کو یاد کرتے ہوئے ان کی باکسنگ کی فتوحات کے ساتھ ساتھ ان کی شخصیت کو بھی اچھے الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیاجائے گا اوران کے لیے دعائے مغفرت کی جائے گی۔

عظیم باکسر محمد علی کلے 3 جون 2016 ء کو طویل علالت کے بعد 74 سال کی عمر میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے تھے۔ باکسر محمد علی 17 جنوری 1942 کو امریکی شہر لوئسویل کے ایک پسماندہ علاقے میں سیاہ فام عیسائی گھرانے میں پیدا ہوئے اور اپنے والد کیسیئس مارسیلس کلے سینئر کے نام پر کیسیئس مارسیلس کلے جونیئر کہلائے۔

(جاری ہے)

اپنے باکسنگ کیریئر کے عروج پر محمد علی نے اسلام قبول کیا۔

محمد علی نے چار شادیاں کیں جن میں سے ان کی بیٹیاں۔ محمد علی کی بیٹی لیلیٰ بھی باکسر رہ چکی ہیں۔ باکسر محمد علی نے 1964، 1974 اور 1978 میں عالمی چیمپئن کا اعزاز بھی حاصل کیا۔واضح رہے کہ محمد علی کلے کو اس وقت شہرت حاصل ہوئی جب انہوں نے 1960 میں روم میں ہونے والے اولمپِک مقابلوں میں سونے کا تمغہ جیتا لیکن جب وہ اپنے شہر واپس آئے تو انہیں سیاہ فام ہونے کی وجہ سے نوکری نہیں مل سکی، جس سے دلبرداشتہ ہو کر انہوں نے اپنا تمغہ دریا میں پھینک دیا تھا۔

اپنے ساتھ روا رکھے گئے برتا ئوکے باوجود باکسنگ رنگ میں ان کی کامیابیوں کا سلسلہ جاری رہا۔ باکسر محمد علی کلے نے 1988 میں پاکستان کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے لاہور میں حضرت داتا گنج بخش علی ہجویری کے مزار پر حاضری دی اور امت مسلمہ اور پاکستان کی کامیابی کیلئے دعا کی جبکہ فلم سٹار سلطان راہی سے بھی ملاقات کی۔
وقت اشاعت : 31/05/2021 - 21:07:15

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :