راشد خان نے ’میرے پاس تم ہو‘ گا کر حیران کردیا

سوشل میڈیا صارفین نے افغان لیگ سپنر کی تعریفوں کے پُل باندھے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 1 جون 2021 13:24

راشد خان نے ’میرے پاس تم ہو‘ گا کر حیران کردیا
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ یکم جون 2021ء ) افغانستان کرکٹ ٹیم کے لیگ سپنر راشد خان نے پاکستانی ڈرامے ’میرے پاس تم ہو‘ کا گانا گا کر پاکستانی مداحوں کو خوش کردیا۔ سوشل میڈیا پر 22 سالہ راشد خان کی گانا گاتے ویڈیو وائرل ہوئی جس میں وہ اپنی سُریلی آواز میں راحت فتح علی خان کا گانا گاتے نظر آرہے ہیں۔
افغان کرکٹر کے اس ٹیلنٹ پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کی تعریفوں کے پُل باندھے اور ان کی یہ ویڈیو سوشل میڈیا سائٹس پر بڑی تعداد میں گردش کررہی ہے۔

(جاری ہے)

یاد رہے کہ دورِ حاضر کے بہترین ٹی ٹونٹی افغان سپنر راشد خان پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے ابوظہبی میں کھیلے جانے والے بقیہ میچز کے لیے لاہور قلندرز کو دستیاب ہوں گے۔ واضح رہے کہ راشد خان نے لاہور قلندرز کی جانب سے پی ایس ایل کے 2 میچوں میں شرکت کی تھی اور لاہور قلندرز دونوں میچوں میں فتح یاب ہوئی۔ راشد خان پہلی مرتبہ پی ایس ایل کا حصہ بنے ہیں ،اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے دو مرتبہ راشد خان کی خدمات حاصل کرنے کی کوشش کی تھی لیکن افغانستان کرکٹ بورڈ نے انہیں این او سی جاری نہیں کیا تھا۔                                                             
وقت اشاعت : 01/06/2021 - 13:24:56

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :