‏پاکستان کی ٹاپ بیڈ منٹن پلیئر ماحور شہزاد ٹوکیو اولمپکس کا پروانہ حاصل کرنے میں کامیاب‏

ماحور شہزاد کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن، بیڈمنٹن فیڈریشن کی کوششوں سے انوی ٹیشنل پلیس کا موقع ملا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ 2 جون 2021 14:18

‏پاکستان کی ٹاپ بیڈ منٹن پلیئر ماحور شہزاد ٹوکیو اولمپکس کا پروانہ حاصل کرنے میں کامیاب‏
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 2 جون 2021ء ) پاکستان کی ٹاپ بیڈ منٹن پلیئر ماحور شہزاد ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے اعلامیے کے مطابق ماحور شہزاد کو ٹوکیو اولمپکس میں انوی ٹیشنل پلیس مل گئی ہے اور وہ ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کریں گی۔ ماحور شہزاد کو پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن اور پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کی کوششوں سے انوی ٹیشنل پلیس کا موقع ملا ہے۔

پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے صدر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ سید عارف حسن نے ماحور شہزاد کو اولمپکس کے لیے جگہ بنانے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ماحور شہزاد پاکستان کی نمبر ون بیڈمنٹن پلیئر ہیں اور عالمی رینکنگ بھی تیزی سے بہتر بناتی جارہی ہیں ، وہ اولمپکس میں شرکت کی مستحق ہیں۔

(جاری ہے)

ماحور شہزاد کا کہنا تھا کہ اولمپکس میں شرکت کا میرا خواب سچ ثابت ہو گیا ہے، مجھے یقین نہیں آ رہا کہ میں ٹوکیو اولمپکس میں پاکستان کی نمائندگی کروں گی ،میں توقعات پر پورا اتروں گی اور اولمپکس میں سبز ہلالی پرچم بلند کروں گی۔

انہوں نے کہا کہ اگر گزشتہ ایک برس کے دوران بین الاقوامی ایونٹس میں شرکت کا موقع ملتا تو رینکنگ میں ٹاپ 100 میں آجاتی لیکن کوویڈ 19 کی صورت حال کے باعث ایسا ممکن نہیں ہوسکا۔                                             
وقت اشاعت : 02/06/2021 - 14:18:37

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :