دورہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز کیلئے اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے ہوگا

بدھ 2 جون 2021 15:52

دورہ انگلینڈ، ویسٹ انڈیز کیلئے اسکواڈ کا اعلان رواں ہفتے ہوگا
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2021ء) دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے لیے اسکواڈز کا اعلان رواں ہفتے کے آخر میں کیا جائے گا ، پاکستان میں موجود کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے اراکین کا پہلا بیج 23 جون کو انگلینڈ جائے گا۔پاکستان کرکٹ ٹیم نے دورہ انگلینڈ میں ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی سیریز کھیلنا ہے ،دورہ ویسٹ انڈیز میں ٹیسٹ میچز کے ساتھ ٹی ٹوئنٹی سیریز بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

ان دوروں کے لیے قومی ٹیم کے اسکواڈز کا اعلان رواں ہفتے کے آخر میں کیا جائے گا۔پاکستان اسکواڈ کا پہلا حصہ 23 جون کو کمرشل فلائٹ سے مانچسٹر روانہ ہوگا ، پہلے بیج میں پاکستان میں موجود کھلاڑی اور سپورٹ اسٹاف کے ارکان شامل ہیں، ابوظہبی میں موجود کھلاڑی چارٹر فلائٹ سے مانچسٹر جائیں گے۔پاکستان ٹیم 6 جولائی کو ڈربی سے کارڈف پہنچے گی جہاں پہلا ون ڈے میچ 8 جولائی کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 02/06/2021 - 15:52:33

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :