برازیل نے کوپا کپ کی میزبانی کیلئے ریو ڈی جنیرو کا نام پیش کردیا

بدھ 2 جون 2021 15:59

برازیل نے کوپا کپ کی میزبانی کیلئے ریو ڈی جنیرو کا نام پیش کردیا
برازیلیا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2021ء) برازیل نے کوپا امریکا فٹبال ٹورنامنٹ کی میزبانی کے لئے ریو ڈی جنیرو کا نام پیش کردیا ۔

(جاری ہے)

ارجنٹینا نے کورونا وائرس کی موجودہ صورت حال کے پیش نظر کوپا امریکا کپ فٹبال ٹورنامنٹ کی میزبانی سے انکار کرددیا تھا جس کے بعد برازیل نے میزبان ملک کی حیثیت سے ریو ڈی جنیرو سمیت مزید تین اسٹیٹس میں ٹورنامنٹ کرانے کی حامی بھرلی۔13 جون سے 10 جولائی تک کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں میں شائقین کو داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔ایونٹ میں جنوبی امریکا کی دس ٹیمیں شرکت کریں گے۔
وقت اشاعت : 02/06/2021 - 15:59:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :