آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی

دونوں ٹیموں کے مابین پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 10 جولائی سے ہو گا

بدھ 2 جون 2021 15:59

آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی
سڈنی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 02 جون2021ء) آسٹریلیا کی کرکٹ ٹیم رواں سال جولائی میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی اس حوالے سے سیریز کے شیڈول کے مطابق دونوں ٹیموں کے مابین پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کا آغاز 10 جولائی سے ہو گا۔

(جاری ہے)

سیریز کا دوسرا میچ 11 جولائی، تیسرا میچ 13 جولائی، چوتھا 15 جولائی جبکہ پانچواں اور آخری ٹی 20 میچ 17 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ سیریزکے تمام میچز گروس آئیلٹ میں کھیلے جائیں گے۔ دونوں ٹیموں کے درمیان تین ون ڈے میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 20 جولائی، دوسرا 22 جولائی جبکہ تیسرا اور آخری ون ڈے میچ 24 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ یہ میچز برج ٹائون میں کھیلے جائیں گے۔
وقت اشاعت : 02/06/2021 - 15:59:58

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :