آسٹریلیا کو دورہ پاکستان کی کمٹمنٹ پوری کرنی چاہیئے: عثمان خواجہ

گزشتہ 4، 5 سالوں کے دوران پاکستان نے ثابت کیا کہ وہاں سکیورٹی کی صورتحال بہت اچھی ہے: کینگرو اوپنر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 3 جون 2021 11:19

آسٹریلیا کو دورہ پاکستان کی کمٹمنٹ پوری کرنی چاہیئے: عثمان خواجہ
کینبرا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 جون 2021ء ) پاکستانی نژاد آسٹریلوی کرکٹر عثمان خواجہ نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کو پاکستان کا مکمل دورہ کرنا چاہئے ۔ ایک انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ گزشتہ 4، 5 سالوں کے دوران پاکستان نے ثابت کیا ہے کہ وہاں سکیورٹی کی صورتحال بہت اچھی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان سپر لیگ کے دوران بین الاقوامی کرکٹرز نے پاکستان میں کھیلا ہے اور وہ سکیورٹی انتظامات سے مطمئن اور خوش تھے ۔

(جاری ہے)

عثمان خواجہ نے کہا کہ میں نے سنا ہے کہ انگلینڈ بھی اکتوبر میں پاکستان کا دورہ کرے گا، یہ کرکٹ کے لیے بہت اچھی خبر ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان نے ایک لمبے عرصے تک ابوظہبی میں کرکٹ کھیلی ہے، اب انہیں اپنے گھر میں ہی کرکٹ کھیلنی چاہئے۔ یاد رہے کہ آسٹریلین ٹیم نے فروری 2022ء میں 2 ٹیسٹ ، 3 ون ڈے اور 3 ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرنا ہے۔                                                                                                                                                              
وقت اشاعت : 03/06/2021 - 11:19:16

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :