کوپا امریکا فٹ بال ٹورنامنٹ 13 جون سے شروع ہو گا

جمعرات 3 جون 2021 15:23

کوپا امریکا فٹ بال ٹورنامنٹ 13 جون سے شروع ہو گا
برازیلیا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 جون2021ء)سائوتھ امریکا فٹ بال کنفیڈریشن کے زیر اہتمام کوپا امریکا کے 47 ویں ایڈیشن کا آغاز 13 جون سے برازیل میں ہوگا۔ ٹورنامنٹ میں سائوتھ امریکا کے دس ممالک کی ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں دفاعی چیمپئن برازیل، کولمبیا، ایکواڈور، پیرو، وینزویلا، ارجنٹائن، بولیویا، چلی، پیراگوئے اور یوروگوئے شامل ہیں۔

ان ٹیموں کو دو گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

گروپ اے میں ارجنٹائن، بولیویا، یوروگوئے، چلی اور پیراگوئے جبکہ گروپ بی میں برازیل، کولمبیا، وینزویلا، ایکواڈور اور پیرو شامل ہے۔ ٹورنامنٹ کے پہلے روز دو میچ کھیلے جائیں گے۔ پہلے میچ میں ارجنٹائن اور چلی جبکہ دوسرے میچ میں پیراگوئے اور بولیویا کی ٹیمیں مدمقابل ہوں گی۔ ہر ٹیم چار گروپ میچ کھیلے گی اور ٹاپ آٹھ ٹیمیں ناک آئوٹ مرحلے کیلئے کوالیفائی کریں گی۔ ٹورنامنٹ کا فائنل 10 جولائی  کو کھیلا جائے گا۔
وقت اشاعت : 03/06/2021 - 15:23:00