دنیائے باکسنگ پر حکومت کرنیوالے لیجنڈری ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کے مداحوں نے پانچویں برسی منائی

جمعرات 3 جون 2021 16:38

دنیائے باکسنگ پر حکومت کرنیوالے لیجنڈری ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کے مداحوں نے پانچویں برسی منائی
نیویارک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 جون2021ء) دنیائے باکسنگ پر حکومت کرنیوالے لیجنڈری ہیوی ویٹ باکسر محمد علی کے مداحوں نے ان کی پانچویں برسی منائی محمدعلی نی17جنوری1942ء کو امریکا کے شہر لوئسویل کے ایک مسیحی گھرانے میں آنکھ کھولی اور ان کا نام کلے رکھا گیا جنہوں نی70 کی دہائی میں اسلام قبول کیا۔انہوں نے 29 اکتوبر 1960ء کو آبائی قصبے لوئسویل میں پہلا مقابلہ جیتا۔

(جاری ہے)

باکسنگ میں ان کا کیریئر ایک شوقیہ کھلاڑی کی حیثیت سے کامیاب رہا تاہم ان کو عظمت اس وقت حاصل ہوئی جب ساٹھ کی دہائی میں انہوں نے روم اولمپِک میں سونے کا تمغہ جیتا۔تمغہ جیتنے کے بعد محمد علی کو نسل پرستی کا سامنا رہا تاہم ان واقعات کے باوجود ان کی کامیابیوں کا سلسلہ چلتا رہا اور40 سال کی عمر میں انہوں نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کیا۔باکسنگ میں محمد علی کی زندگی 20 سال پر محیط رہی جس کے دوران انہوں نے 56 مقابلے جیتے اور 37 ناک آئوٹ اسکور کیا۔دنیائے باکسنگ پر کئی برس تک راج کرنے والے محمد علی 3جون 2016کو انتقال کرگئے۔
وقت اشاعت : 03/06/2021 - 16:38:46

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

متعلقہ عنوان :