پی ایس ایل 6 ،بقیہ میچز کا آغاز اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین مقابلے سے ہوگا

لیگ کا فائنل 24 جون کو کھیلا جائے گا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعرات 3 جون 2021 16:49

پی ایس ایل 6 ،بقیہ میچز کا آغاز اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین مقابلے سے ہوگا
ابوظہبی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 3 جون 2021ء ) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 6 کے بقیہ میچز کا آغاز اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندرز کے مابین 9 جون کو مقابلے سے ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق لیگ میں چھ ڈبل ہیڈر ہوں گے، ان میں سے پانچ ابتدائی راؤنڈ کے دوران اور چھٹا 21 جون کو ہوگا جب کوالیفائر اور ایلیمینیٹر 1 ایک ہی دن کھیلا جائے گا ۔ 9 جون کو چوتھی پوزیشن رکھنے والی لاہور قلندرز تیسری پوزیشن پر آنے والی اسلام آباد یونائیٹڈ سے ٹکرائے گی جو ٹورنامنٹ کا 15 واں میچ ہوگا۔

(جاری ہے)

پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ابوظہبی میں میچز پاکستانی وقت کے مطابق رات 9 بجے شروع ہوں گے، ڈبل ہیڈرز والے روز پہلا میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام چھ بجے شروع ہوگا جبکہ دوسرا میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات11 بجےشروع ہوگا۔ واضح رہے کہ بھارتی کریو کا دبئی میں دس روز کا قرنطینہ جاری ہےجس کےباعث ایونٹ کا شیڈول تاخیر کا شکار ہوا۔ اس سے قبل ذرائع پی سی بی کا کہنا تھا کہ بھارتی کریو کا سات روز قرنطینہ کی درخواست منظورہوگئی تو 8 جون تک ایونٹ شروع ہونے کا امکان ہے۔ ابوظہبی کے شیخ زید انٹرنیشنل اسٹیڈیم میں تمام میچ کھیلے جائیں گے۔                                           
وقت اشاعت : 03/06/2021 - 16:49:29

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :