محمد وسیم نے عماد وسیم ، اعظم خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کرنے کی وجہ بتادی

عماد وسیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ یو اے ای میں ہونیکا امکان ذہن میں رکھ کر واپس بلایا،ٹیم کو اعظم خان جیسے پاور ہٹر کی ضرورت ہے: چیف سلیکٹر

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب جمعہ 4 جون 2021 15:27

محمد وسیم نے عماد وسیم ، اعظم خان کو ٹی ٹونٹی سکواڈ میں شامل کرنے کی وجہ بتادی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 جون 2021ء ) چیف سلیکٹر محمد وسیم نے دورہ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کیلئے پاکستانی ٹی ٹونٹی ٹیم میں آل راؤنڈر عماد وسیم اور دوکھیباز بلے باز اعظم خان کے انتخاب کے پیچھے کی وجہ ظاہر کردی ہے۔ لاہور میں پریس کانفرنس کے دوران وسیم خان نے کہا کہ متحدہ عرب امارات میں عماد کے متاثر کن ریکارڈ نے ان کی سلیکشن میں اہم کردار ادا کیا۔

محمد وسیم نے کہا کہ عماد وسیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات میں ہونے کا امکان ذہن میں دیکھتے ہوئے واپس بلا لیا گیا ہے ۔ محمد وسیم نے اعتراف کیا کہ اعظم خان کو اب بھی اپنی فٹنس پر کام کرنا باقی ہے تاہم ان کا کہنا تھا کہ بعض اوقات ٹیم کی ضرورت بھی ضروری ہوتی ہے، شرجیل خان کو بھی ٹیم کی ضرورت کے مطابق شامل کیا گیا تھا، ٹی ٹونٹی ٹیم کو اعظم خان اور شرجیل خان کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

انگلینڈ میں 8 سے 20 جولائی تک تین ون ڈے اور ٹی ٹونٹی میچز کھیلے جائیں گے جس کے بعد قومی ٹیم ورلڈ چیمپئن ویسٹ انڈیز کیخلاف 5 میچز کی سیریز کھیلے گی ۔ دوروں کے لیے پاکستانی ٹی ٹونٹی سکواڈ میں بابراعظم (کپتان) ، شاداب خان (نائب کپتان) ، ارشد اقبال، اعظم خان ، فہیم اشرف ، فخر زمان ، حیدر علی ، حارث رؤف ، حسن علی ، عماد وسیم ، محمد حفیظ ، محمد حسنین ، محمد نواز ، محمد رضوان (وکٹ کیپر) ، محمد وسیم جونیئر ، سرفراز احمد (وکٹ کیپر) ، شاہین شاہ آفریدی ، شرجیل خان اور عثمان قادر شامل ہیں ۔
وقت اشاعت : 04/06/2021 - 15:27:25

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :